سینیٹر سراج الحق

حکومت روزانہ امدادکا اعلان کرتی ہے مگر ابھی تک کسی کو ایک روپیہ نہیں ملا ،سینیٹر سراج الحق

اسلام آباد (عکس آن لائن) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کورونا وائرس کے باعث موجودہ ملکی صورتحال پر کہا کہ حکومت روزانہ امدادکا اعلان کرتی ہے مگر ابھی تک کسی کو ایک روپیہ نہیں ملا۔سینیٹر سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت فوری طور پر بجلی و گیس کے بلوں کی معافی کا اعلان کرے اور یوٹیلٹی اسٹورز پر اشیائے خورد ونوش کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ مزدوروں کے گھروں میں فاقوں کی نوبت آگئی ہے، حکومت روزانہ امدادکا اعلان کرتی ہے مگر ابھی تک کسی کو ایک روپیہ نہیں ملا۔سراج الحق نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ٹائیگرز کے لیے خطیر رقم خرچ کر کے چار لاکھ شرٹس بنوا ر ہی ہے جب کہ یہی رقم ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی حفاظت کے لیے خرچ کی جا سکتی تھی۔سراج الحق نے مزید کہا کہ اس وقت ضرورت اس امر کی ہے کہ ڈاکٹرز کے مشورے سے ایک نیا کوڈ آف کنڈکٹ بنایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں