اسد عمر

حکومت رواں ماہ آکسیجن سپلائی کے ساتھ ایک ہزار بیڈزیقینی بنائیگی، اسد عمر

اسلام آباد (عکس آ ن لائن)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت رواں ماہ آکسیجن سپلائی کے ساتھ ایک ہزار بیڈزیقینی بنائیگی۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جس کے باعث ہسپتالوں میں مریضوں کے لیے وینٹی لیٹرز اور بستروں کی قلت ہوگئی ہے جبکہ کچھ ہسپتال کے کورونا وارڈ کے علاوہ عام وارڈز بھی کورونا مریضوں سے بھرپور ہوچکے ہیں۔اس سلسلے میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے چند روز قبل ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرز اور بیڈز کی فراہمی کے لیے ‘پاک نگہبان’ ایپ بھی پیش کی گئی تاکہ جن اسپتالوں میں کمی واقع ہو وہ اس کے تحت حاصل کر سکتے ہیں۔

اس حوالے سے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ این سی او سی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وفاقی حکومت آکسیجن سپلائی کے ساتھ ایک ہزار بیڈز کی تعداد میں اضافہ یقینی بنائے گی جو رواں ماہ جون میں ملک کے بڑے شہروں میں دئیے جائیں۔اسد عمر نے کہا کہ ایک ہفتے میں 50 وینٹی لیٹرز چاروں صوبوں سمیت آزاد کشمیر اور گلگت میں دیے جا چکے ہیں، جولائی میں اس استعداد کار میں مزید اضافہ کیا جائیگا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہسپتالوں کے لیے خصوصی پیکج مرتب کیا جائیگا اور اس سلسلے میں صوبوں کیساتھ مشاورت سےاقدام کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں