چینی کی قیمت

حکومت دعوؤں کے باوجود چینی کی قیمت میں اضافہ جاری

بہاولنگر(عکس آن لائن) حکومت دعوؤں کے باوجود چینی کی قیمت میں گزشتہ روز بھی اضافہ دیکھنے میں آیا پرچون میں چینی کی قیمت 95 روپے کلو تک پہنچ گئی جبکہ بوری کی قیمت 300 روپے مہنگی ہوگئی ہے 100 کلو کی بوری میں بھی 600 روپے تک کا اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے قبل ازیں چینی کی قیمت 85 روپے کلو تک تھی جو بڑھ کر 95 روپے کلو تک پہنچ گئی ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ چینی مافیا نے ایک بار پھر چینی 100 روپے کلو کرنے کیلئے پَر تولنا شروع کردیئے ہیں اس مافیا کے سامنے حکومت بے بس نظر آرہی ہے جبکہ گھی اور آئل کے پیکٹ بھی عوام کی پہنچ کر دور ہونا شروع ہوگئے ہیں ایک ماہ کے دوران گھی اور آئل کے پیکٹ میں 15 سے 20 روپے تک کا اضافہ دیکھنے میں آیا اسی طرح دیگر اشیائ کی قیمتیں بھی ہر گزرتے دن کیساتھ بڑھ رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں