گورنرسندھ

حکومت خواتین کو50 لاکھ تک کاروباری قرض فراہم کررہی ہے،گورنرسندھ

کراچی (عکس آن لائن ) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ خواتین کو بڑی اداروں میں کام کرنے کے مواقع دینا چاہئے۔مہران یونی ورسٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ 70فیصد پوزیشن ہولڈز خواتین ہوتی ہیں،انجینئرنگ یونیورسٹی میں لڑکیاں آگے ہیں،ہمیں انہیں بڑی کمپنیز کیساتھ کام کا موقع دیناچاہیے۔گورنر سندھ نے کہا کہ مردوں کو چاہیے کہ خواتین کا ساتھ دیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ پہلی بارخواتین ایمپاورمنٹ کا ایوارڈ مردوں کو لیتے دیکھا ہے۔گورنر سندھ نے کہا کہ حکومت خواتین کو50 لاکھ تک کاروباری قرض فراہم کررہی ہے، اس سے ملازمت کے مزید مواقع پیدا ہورہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں