اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر

حکومت بلوچستان میں سماجی اور معاشی ترقی کے لیے پرعزم ہے، اسپیکر قومی اسمبلی

اسلام آباد(عکس آن لائن ) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا حکومت بلوچستان میں سماجی اور معاشی ترقی کے لیے پرعزم ہے،موجود حکومت بلوچستان کے عوام سے کئے اپنے وعدے نبھائے گی، موجودہ پا رلیمنٹ بلوچستان کی تعمیر و ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کر رہی ہے، بلوچستان کے مسائل کے حل اور ترقی کی نگرانی کے لیے پارلیمانی کمیٹی کا قیام اس سلسلے کی کڑی ہے، قیام امن کے بغیر ترقی کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے ملاقات کی جس میں بلوچستان کی صورتحال اور مسائل پر گفتگوگئی ۔ اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا حکومت بلوچستان میں سماجی اور معاشی ترقی کے لیے پرعزم ہے،موجود حکومت بلوچستان کے عوام سے کئے اپنے وعدے نبھائے گی، موجودہ ہارلیمنٹ بلوچستان کی تعمیر و ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کر رہی ہے، بلوچستان کے مسائل کے حل اور ترقی کی نگرانی کے لیے پارلیمانی کمیٹی کا قیام اس سلسلے کی کڑی ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا قیام امن کے بغیر ترقی کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا، پاکستان کو اس وقت ایک غیر معمولی صورتحال کا سامنا ہے۔ اس موقع پر جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے کہا بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے،شاہ زین بگٹی کا اسپیکر قومی اسمبلی کی صدارت میں پارلیمانی کمیٹی کے قیام کی تعریف کی اور کہا بلوچستان کے عوام کی محرومیوں کے ازالہ سے عوام کو قومی دھارے میں شامل کیا جا سکتا ہے،شاہ زین بگٹی نے اسپیکر قومی اسمبلی سے ملک کے دیگر حصوں میں آباد بگٹی قبائل کی اپنے گھروں میں واپسی پر گفتگو کی ۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے شاہ زین بگٹی کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں