پاکستان کارپٹ

حکومت برآمدی شعبے کی کیٹگری بناکر درپیش مشکلات کو مد نظررکھتے ہوئے سہولیات دے ‘کارپٹ ایسوسی ایشن

لاہور(عکس آن لائن)پاکستان کارپٹ مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین ریاض احمد نے کہا ہے کہ حکومت ہاتھ سے بنے قالینوں کی انڈسٹری کی سرپرستی کر کے دیہاتوں میں روزگار کی فراہمی اوربرآمدات بڑھانے کی صورت میں دو بڑے ہدف حاصل کر سکتی ہے ، بھارت سمیت دیگر ممالک کے مقابلے میں پاکستان کے ہاتھ سے بنے قالین دنیا میں اپنی منفرد پہچان رکھتے ہیں اور اپنے ملک کی پہچان کو بر قرار رکھنے کیلئے بے پناہ مشکلات اور رکاوٹوںکے باوجود ہم ہمت نہیں ہارے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہاتھ سے بنے قالینوں کے کاریگر بہت محنت کرتے ہیں لیکن حکومت کی طرف سے ان کی ستائش کا کوئی ذریعہ نہیں ۔ ماضی میں ہاتھ سے بنے قالینوںکی برآمدات کوعروج حاصل تھا لیکن بعض حکومتوں کی غلط پالیسیوں اور توجہ نہ دینے کے باعث یہ صنعت آج زوا ل کا شکارہے ۔انہوں نے کہا کہ نا مساعد حالات کے باوجودپاکستانی برآمدکنندگان نے بیرون ملک نمائشوںمیں پاکستان کا جھنڈابلندرکھنے کیلئے شرکت کرتے ہیں کیونکہ ہم کسی طو رپر بھارت سے مقابلے کی دوڑ سے باہر نہیں ہونا چاہتے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہر برآمدی شعبے کی کیٹگری بنائے اوراسے درپیش مشکلات کو مد نظررکھتے ہوئے اسے مراعات اور سہولیات دی جائیں۔حکومت کو یقین دہانی کراتے ہیں کہ اگر ہماراساتھ دیا جائے تو دیہاتوں میں روزگارکا انقلاب برپا کیا جا سکتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں