گڈز ٹرانسپورٹرز

حکومت ایکسل ویٹ لوڈلمٹ قانون پر عملدرآمد کو یقینی بنائے ‘گڈز ٹرانسپورٹرز

لاہور(عکس آن لائن )آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن لاہور ڈویژن کے جنرل سیکرٹری محمد اظہرقادری نے کہاہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی رو شنی میں حکومت اور متعلقہ ادارے فوری طور پر اوور اوور لوڈنگ کے خاتمے اور ایکسل ویٹ لوڈلمٹ قانون پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں، گڈز ٹرانسپورٹرز پر امن اور کام سے کام رکھنے والے لوگ ہیں لیکن ہمیں امن کا دامن چھوڑنے پر مجبور نہ کیاجائے، حکومت اور متعلقہ ادارے ہٹ دھرمی چھوڑ کر اپنی آئینی وقانونی ذمہ داری پوری کر یں۔ ان خیالا ت کااظہار انہو ں نے آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کے رہنمائوں چوہدری عاطف ، چوہدری گل شیر ، چوہدری بشارت ، حاجی ظفر ، چوہدری مزمل ، ماجدزمان اعوان ، اعجاز گجر ، حاجی امتیاز اور دیگر عہدیداران سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔

انہوں نے کہاکہ گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن صرف لاقانونیت کا خاتمہ اور قانون پر عملدرآمد چاہتی ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی رو شنی میں حکومت اور متعلقہ ادارے عدالتی احکامات پر فوری طور پر اوور لوڈنگ کے خاتمے اور ایکسل ویٹ لوڈلمٹ قانون پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں، ٹرانسپورٹرز چاہتے ہیں کہ ایکسل لوڈ لمٹ قانون پر عملدرآمد کروایاجائے اور اوورلوڈنگ پر پابندی عائد کی جائے لیکن تاحال نیشنل ہائی وے اتھارٹی ور موٹرویپولیس کی طرف سے ان احکامات پر عملدرآمد نہیں ہو رہا۔حکومت اس معاملے کو مفاد عامہ کا مسئلہ سمجھتے ہوئے فوری اقدامات اٹھائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں