میاں نعمان کبیر

حکومت ایندھن کی قیمتیں کم رکھ کر کاروباری طبقہ کو حقیقی معنوں میںریلیف دے’ میاں نعمان کبیر

لاہور(عکس آن لائن) چیئرمین پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن فرنٹ میاں نعمان کبیر نے کہا ہے کہ ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں خطے کے دیگر ممالک کی نسبت زیادہ ہیں جو پیداواری لاگت میں اضافہ کا باعث ہیں، پٹرولیم پرلیو ی ٹیکس اور جی ایس ٹی کو سنگل ڈیجٹ پر لاکر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی جائے تاکہ بزنس کمیونٹی بشمول عوام کو حقیقی ریلیف مل سکے ۔اپنے بیان میں میاں نعمان کبیر نے کہا کہ تیل کی قیمتیں اور افراط زر کا آپس میں گہرا تعلق ہے جیسے جیسے ایندھن کی قیمتیں بڑھتی ہیں ، افراط زر ، جو پوری معیشت میں عمومی قیمت کے رجحانات کا پیمانہ ہے ، اسی سمت اوپر کی طرف جاتا ہے ۔انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ افراط زر کو دور کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات کرے جو تیل کی قیمتوں اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے مزید بڑھ گئی ہے۔ حکومت کی جانب سے فیول کی قیمتوں میں اضافے ، مقامی کرنسی کی قدر میں کمی اور درآمدی صنعت کے خام مال پر غیر معمولی فرائض عائد کرنے کی اقتصادی پالیسیوں کے اثرات کی وجہ سے افراط زر بہت اونچی طرف ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں