میاں خرم الیاس

حکومت او ر تاجروں کے درمیان معاہدہ سے کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا‘میاں خرم الیاس

لاہور(عکس آن لائن )چیئرمین لاہور ٹاؤن شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن میاں خرم الیاس نے حکومت اورملک بھر کی تاجر برادری کے درمیان معاہدہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاہدہ سے مارکیٹوں میں کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا ۔

انہوں نے کہا کہ تاجر برادری کی 2روزہ ہڑتال سے ملکی معیشت کو 30ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوا اور حکومت کو بھی ٹیکسوں کی مد میں ریونیو میں اربوں روپے کی کمی ہوئی ہے ۔حکومت کو چاہیے تھا کہ معاملات کو ہڑتال تک نہ لے جاتے اور تمام معاملات مذاکرات کی میز پر طے کرتے تاکہ ملک کو اربوں روپے کے نقصانات کا سامنا نہ ہوتا ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینئر وائس چیئرمین حافظ عمران حمید، وائس چیئرمین مہوش احمد کے ساتھ ٹاؤن شپ انڈسٹریز کے صنعتکاروں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

میاں خرم الیاس نے کہا کہ معاہدے کے مطابق کاروباری لین دین میں شناختی کارڈ کی لازمی شرط کو 31جنوری2020تک موخر کرنے کی بجائے اسے یکسر ختم کیا جائے تاکہ تاجر برادری میں پایا جانے والا خوف و ہراس ختم ہوسکے اور تاجر ایمانداری سے اپنے حصہ کا ٹیکس ادا کرکے ملکی معیشت کو مستحکم کرسکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں