شوگر

حکومت اور شوگر ملز کے درمیان کرشنگ کے حوالے سے ڈیڈ لاک ختم

لاہور(عکس آن لائن)حکومت اور شوگر ملز کے درمیان کرشنگ کے حوالے سے ڈیڈ لاک ختم ہوگیا ، چینی کی برآمد کے حوالے سے پیر کے روز سمری طلب کر لی گئی جسے منظوری کے لئے ای سی سی میں پیش کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق حکومت اور شوگر ملز مالکان کے درمیان اضافی چینی کی برآمد کے حوالے سے معاملات طے پا گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ، صنعت و پیداوار اور فوڈ سکیورٹی نے چینی کی برآمد کی کلیئرنس دے دی ہے ، 11لاکھ ٹن چینی سر پلس کے اعدادوشمار پر اتفاق ہو ا ہے جس کے بعد وزیر خزانہ نے پیر کے روز چینی برآمدکے حوالے سے سمری منگوا لی ہے اور اس سے اگلے روز سمری ای سی سی کے اجلاس میں پیش کی جائے گی۔

ذرائع شوگر ملز ایسوسی ایشن نے حکومت کے فیصلے کی تحسین کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے کسانوں کو ادائیگیاں ممکن ہو سکیں گی ۔10لاکھ ٹن چینی کی برآمد سے ملک میں قیمتی زر مبادلہ آئے گا۔حکومت کی یقین دہانی پر ہم نے کرشنگ شروع کردی ہے ، امید ہے کہ یہ تنازعہ اگلے ہفتے مکمل ختم ہو جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں