فواد چوہدری

حکومت اوراپوزیشن کے درمیان تعاون اچھے طریقے سے آگے بڑھ رہا ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد(عکس آن لائن)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان آرمی ایکٹ سے تعاون کا جو ماحول پیدا ہوا وہ بہت اچھے طریقے سے آگے بڑھ رہا ہے۔

منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان آرمی ایکٹ سے تعاون کا جو ماحول پیدا ہوا ہے وہ بہت اچھے طریقے سے آگے بڑھا ہے۔ الیکشن کمیشن پر اتفاق رائے بڑی کامیابی ہے اب اگلا مرحلہ احتساب کے طریقے پر اتفاق رائے ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان احتساب کے طریقے کے حوالے سے بھی بات چیت اچھے انداز میں آگے بڑھ رہی ہے۔ اگر ہم بڑی اصلاحات کر لیں تو سیاسی اختلافات نقصان نہیں پہنچاتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں