امیر جماعت اسلامی سراج الحق

حکومت امرا کو سبسڈی دینے کی بجائے عوام کو سبسڈی دے، امیر جماعت اسلامی سراج الحق

اسلام آباد (عکس آن لائن) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن اپنی انا کے گنبد سے باہر آکر عوام کی خدمت کا بیڑا اٹھائیں اورحکومت امرائ کو سبسڈی دینے کی بجائے عوام کو سبسڈی دے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب میں سراج الحق نے کہا کہ اس نازک صورتحال میں بھی حکومت اور اپوزیشن اکٹھے نہیں بیٹھ سکے جو افسوسناک ہے۔انﺅں نے کہا کہ اپوزیشن کرونا پر سیادت نہ کرے۔ اور سیاسی جماعتیں قوم کی خدمت کے آگے بڑھیں۔

حکومت اشیاء صرف پر ٹیکسز ختم کرے۔کورونا کے مریضوں سے مجرموں جیسا سلوک کرنے کی بجائے علاج معالجے سمیت تمام سہولیات فراہم کرے، انہوں نے بتایا کہ الخدمت فاونڈیشن کے ایک لاکھ رضا کار ملک بھرمیں سرگرمیوں میں مصروف ہیں، کورونا وائرس کے باعث ساری دنیا پریشان ہے،

نفسا نفسی کے عالم میں بڑے ممالک نے اپنی زمینی اور فضائی سرحدیں بند کردی ہیں، سیلف آئیسولیشن اپنے آپ کو کورونا سے بچانے کا واحد حل ہے، سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی نے اپنے تمام مراکز کو کورونا وائرس سے آگاہی اور امداد کیلئے وقف کیا،الخدمت فاونڈیشن کے تحت 46 کروڑ کا خشک راشن مستحقین کے دروازوں تک پہنچایا ہے،

ان کا کہنا تھا کہ اب تک ہزاروں کی تعداد میں خدمت کمیٹیاں قائم کر کے مقامی طور پر فنڈ جمع کر کے تقسیم کیے جا رہے ہیں،5 ہزار کمیٹیاں دن رات عوام کی خدمت کیلئے کوشاں ہیں،سراج الحق کا کہنا تھا کہ الخدمت فاونڈیشن کے تحت 6 ہزار مساجد،مندروں اور جیلوں کی صفائی اور سپرے کیا گیا ہے،

پانچ سو سے زائد ہیلپ لائن قائم کی گئی ہیں جو دن رات عوام کی مشکلات حل کررہی ہیں، 22سو اسپتال اور تین سو ایمبولینس کو عوام کی خدمت کیلئے وقف کیا گیا ہے۔امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے نمٹنا کسی ایک سیاسی جماعت یا این جی او کی ذمہ داری نہیں ہے۔

پاکستان کے ڈاکٹرز صف اول کے مورچے پر لڑ رہے ہیں جن پر نا کر خراج تحسین پیش کرتے ہیں زنسل،زبان اور مذہب سے بالاتر ہوکر پوری انسانیت کی فلاح کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے،حکومت اب تک تقریروں سے آگے بڑھ کر کوئی عملی اقدامات کرنے میں ناکام رہی ہے۔

عوام اور مخیر حضرات آگے بڑھیں اور اپنی مدد آپ کے تحت مستحق افراد کی مدد کریں۔اس وقت وزیر اعظم تقریروں سے آگے نہیں بڑھ سکے،انہوں نے کہا کہ تمام صوبوں میں لاک ڈاﺅن ہے لیکن وزیر اعظم کہتا ہے ہم لاک ڈاﺅن نہیں کر سکتے۔وزیر اعظم سیلف آئیسولیشن میں ہیں ان کو عوام کے درد کی احساس نہیں،

حکومت 25ہزار سے کم آمدنی والے افراد کا گیس اور بجلی کا بل معاف کرنے ج اعلان کرے،حکومت اللہ کو راضی کرنے کیلئے کاروباری افراد پر سود معاف کرنے کا اعلان کرے۔سراج الحق نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو فورس بنانے کے الحق دیا تو ہر جماعت اپنی فورس بنا لے گی،

وزیر اعظم ٹائیگر فورس بنانے کی بجائے بلدیاتی اداروں کو فعال کریں،ان کا کہنا تھا کہ 12سو ارب روپیہ ٹائیگر فورس پر لگانے سے خورد برد کرنے کا راستہ کھلے گا۔انہوں نے کہا کہ تبلیغی جماعت کے افراد کے ساتھ حکومتی رویہ قابل مذمت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں