مسرت جمشید چیمہ

حکومت اصلاحات کے ذریعے گزشتہ کئی دہائیوں کے بیگاڑ کی سر جری کر رہی ہے‘ مسرت جمشید چیمہ

لاہور(عکس آن لائن)پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی چیئر پرسن مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ ملک کوحقیقت میں جن مسائل کا سامنا ہے اس کےلئے سرجری کی ضرورت ہے اور حکومت اصلاحات کے ذریعے گزشتہ کئی دہائیوں کے بیگاڑ کا علاج کر رہی ہے ،عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کئے جائیں گے ۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی مثبت پالیسیوں کی وجہ سے پانچ سال بعد ملک ٹیک آف کی پوزیشن میں ہوگا اور جب عوام کی عدالت میں جائیں گے تو سر خرو ہوں گے۔ مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ حکومت سابقہ حکمرانوں کی طرح نمائشی منصوبوں کی بجائے عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہی ہے ۔ تعلیم ، صحت اور پانی کے صاف پانی کی فراہمی کےلئے اربوں روپے کے منصوبے شروع کئے گئے ہیں جن کے آنے والے سالوں میں ثمرات سامنے آنا شروع ہو جائےں گے۔

مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ حکومت موثر قانون سازی کے لئے کوشاں ہے ، خواتین اوربچوں کے حقوق سے متعلق قوانین میں موجود سقم دورکئے جائیں گے او ران پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں