حبیب الرحمان زبیری

حکومت اسمگلنگ کو روک کر 20ہزار ارب ریونیو اکٹھا کر سکتی ہے’ حبیب الرحمان زبیری

لاہور(عکس آن لائن)ٹیکس ایجوکیشن اینڈ لرننگ کے چیئرمین قاری حبیب الرحمن زبیری نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے قرض کا معاہدہ ہونے کے بعد بھی مشکلات کم نہیں ہوں گی بلکہ نئے پروگرا م کیلئے دوبارہ سے مذاکرات بات کرنا پڑیں گے ،حکومت اسمگلنگ کو روک کر 20ہزار ارب ریونیو اکٹھا کر سکتی ہے،ٹیکسز صرف مینو فیکچر ننگ اور درآمدات پر ہونے چاہئیں، موٹر سائیکل والے اور گاڑی والے کیلئے پیٹرول کی قیمت میں فرق ہونا چاہیے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ”موجودہ معاشی پالیسیوں میں تبدیلی ” کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر ٹیکس ایجوکیشن اینڈ لرننگ کے صدر قاری زوہیب الرحمن زبیری ِسینئر نائب صدر عاشق علی رانا،نائب صدر واصف علی اویس،جنرل سیکرٹری سید حسن علی قادری،فنانس سیکرٹری سیف الرحمن زبیری،جوائنٹ سیکرٹری عبدالرحمن اور دیگر بھی موجود تھے۔انہوںنے کہا کہ بد قسمتی سے ہمارے ہاں معیشت کو چلانے کیلئے کبھی بھی طویل المدت پالیسیاں تشکیل دی گئی ہیں اور نہ ہی اصلاحات کی جانب توجہ دی گئی ۔ ڈنگ ٹپائو پالیسیوں نے ہمیں اس نہج پر پہنچایا ہے ۔ حکومت سے مطالبہ ہے کہ معیشت کی نگرانی کے معاملات کو پرائیویٹ شعبے کے سپرد کیا جائے ، ٹیکسز کے نفاذ اورمعیشت کے حوالے سے پالیسیوں کی تشکیل کے لئے با اختیار بورڈ تشکیل دیا جائے جس میں حکومتی شخصیات کے ساتھ نجی شعبے سے ماہرین کو شامل کیا جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں