اسلام آ باد (نمائندہ عکس)تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ معاشی ٹیم الجھن کا شکار ہے اور ان کی سیاست دفن ہو چکی ہے۔ اپنے ایک بیان میں فواد چودھری نے کہا کہ مفتاح اسماعیل اور اسحق ڈار کے متضاد بیانات نے آئی ایم ایف پروگرام پرمزید پیچیدگیاں پیدا کردیں،یہ حکومت تاریخ کی سب سے احمق ٹیم پر مشتمل ہے۔ آدھی کابینہ کے پاس محکمے ہی نہیں ہیں اور جن کے پاس ہیں ان کو اپنے کام کا پتہ نہیں،وزارت آئی ٹی سے ایک ڈیش بورڈ نہیں بنا۔ فواد چودھری نے کہا کہ نیب کیسز ختم کرنے کا کام مہارت سے جاری ہے ،چوری اور ڈکیتی کیسز کنارے لگا ئےجارہے ہیں اور دھڑا دھڑ بریت ہو رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- پی ایس ایل کا مذاق، بھارتیوں کے پیروں تلے زمین نکلنے لگی
- پی سی بی نے ڈیوڈ ریڈ کو ورلڈکپ کیلئے قومی ٹیم کا مینٹل پرفارمنس کوچ مقرر کردیا
- بابر اعظم نے سب سے زیادہ ففٹی پلس سکور کا ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیا
- سیف علی خان نے بازو سے کرینہ کے نام کا ٹیٹو ہٹا دیا
- سلمان خان کی زندگی بخشنے کیلئے لارنس بشنوئی کمیونٹی نے شرائط رکھ دیں