پرویز حنیف

حکومت آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر بجٹ کی تیاری کے خدشات کو دور کرے ‘ پرویز حنیف

لاہور (عکس آن لائن)کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے چیئر پرسن پرویز حنیف نے کہا ہے کہ حکومت قرض کی قسط کے حصول کیلئے آئی ایم ایف کی مرضی کی شرائط کو پورا کرنے کی بجائے زمینی حقائق کے مطابق فیصلے کرے اور معیشت چلانے میں حصہ ڈالنے والے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے ،حکومت کے بعض فیصلوں سے آئندہ مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے بھی تشویش پیدا ہو گئی ہے ،مطالبہ ہے کہ آئندہ مالی سال کے مجوزہ فنانس بل کو بھی سامنے لایا جائے ۔ اپنے ایک بیان میں پرویز حنیف نے کہا کہ سولو فلائٹ پالیسیاں کسی طرح بھی سود مند ثابت نہیں ہو سکتیں اس لئے حکومت مشاورت کے عمل کو فروغ دے ۔

انہوں نے کہا کہ انکم ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کے لئے آرڈیننس کے اجراء سے مختلف طبقات میں گہری تشویش پائی جاتی ہے اور اسی بنیاد پر یہ کہا جارہا ہے کہ حکومت آئندہ مالی سال کا بجٹ آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر تیار کر رہی ہے ، حکومت کو ان خدشات کو دور کرنا چاہیے اور اس کے لئے آئندہ مالی سال کے مجوزہ فنانس بل کو بھی سامنے لایا جائے اور اس پر مشاور ت کا آغاز کیا جائے ۔پرویز حنیف نے کہا کہ حکومت سے مطالبہ ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں برآمدی شعبوں کیلئے مزید آسانیاں پیدا کرنے کی پالیسی کا اعلان کیا جائے اور کورونا وباء کو مد نظر رکھتے ہوئے مراعات بھی دی جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں