حید رسلطان

حکومت آئندہ بجٹ میں فلم انڈسٹری کی سرپرستی، خصوصی فنڈ قائم کر ے‘ حید رسلطان

لاہور( عکس آن لائن)نامور اداکار حیدر سلطان نے کہا ہے کہ حکومت آئندہ بجٹ میں فلم انڈسٹری کی سر پرستی کا اعلان کرتے ہوئے اس کیلئے خصوصی فنڈ کے قیام کا اعلان کرے ۔

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے حیدر سلطان نے کہا کہ وزارت اطلاعات و ثقافت کو فلم انڈسٹری کی متعلقہ ایسوسی ایشنز سے اس کی بحالی کیلئے تجاویز حاصل کرنی چاہئیں ۔آج کے دور میں حکومت کی سرپرستی کے بغیر فلم انڈسٹری سو فیصد نتائج حاصل نہیں کر سکتی ۔انہوں نے کہا کہ حکومت فلم انڈسٹری کیلئے کم از کم 2ارب سے خصوصی فنڈ قائم کرے جس سے نجی شعبے سے سرمایہ کار اس جانب راغب ہوں گے اور پھر مشترکہ طور پر اس فنڈ میں اضافہ کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ مطالبہ ہے کہ حکومت آئندہ بجٹ میں فلم انڈسٹری کیلئے خصوصی فنڈ کے قیام کے ذریعے خصوصی پیکج کا اعلان کرے جس سے یہ صنعت بھی ترقی کرسکتی ہے اور اس سے ہزاروں ہنر مندوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں