لاہور(عکس آن لائن) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ حکومتی وزیروں میں ریس لگی ہے ”توں چل تے میں اپنا حصہ لے کے آیا”،چوہان صاحب اپوزیشن کی فکر چھوڑیں پہلے اپنی جماعت کو ایک اور نیک بنالیں،آپ کے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کے ایجنڈے سے کوئی وزیر اور مشیر متفق نظر نہیں آرہا،وفاق اور پنجاب کے وزیروں نے اپنی اپنی ڈیرھ اینٹ کی مسجدیں بنالی ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے فیاض چوہان کے بیان پر ردعمل میں کہاکہ لوٹ ماربھیک مانگ ایسوسی ایشن کا سرغنہ ہر سکینڈل پر کمیٹیاں ڈالنے میں لگاہے۔تحریک انصاف کا ایک ہی ویژون ہے” کرپشن کرتے جائو اور عمران خان کی تعریفیں کرتے جائو”۔انہوںنے کہاکہ عمران خان کی تعریفیں کرنے سے نیب کسی کرپٹ ،دیہاڑی باز اور مافیا کو ہاتھ نہیں ڈالے گا۔
اپوزیشن کے ہر بیٹھک سے حکومتی ترجمانوں کو مروڑ اٹھنا شروع ہو جاتے ہیں۔حکومتی ترجمانوں کے مروڑ اور پیٹ درد کا علاج صرف شہبازشریف کے پاس ہے۔عید کے بعد حکومت کیخلاف فائنل رائونڈ شروع ہوگا۔اپوزیشن اب عمران خان کو بھاگنے کا موقعہ نہیں دے گی۔قوم نے تبدیل کا مزہ چکھ لیا ہے اب تبدیلی کے غبارے سے ہوا نکلتی دیکھنا باقی ہے۔