شہزاد اکبر

حکومتی اداروں کے درمیان طاقت کی لڑائی جاری ہے،شہزاد اکبر

اسلام آباد(عکس آن لائن ) وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ حکومتی اداروں کے درمیان بھی طاقت کی لڑائی جاری ہے،ادارے ایک دوسرے کیساتھ معلومات تک رسائی میں تعاون نہیں کرتے۔

معاون خصوصی احتساب شہزاد اکبر نے اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معلومات تک رسائی ہر شہری کا بنیادی حق ہے، پاکستان میں قانون سازی ہوتی ہے لیکن عمل نہیں ہوتا، نئی قانون سازی سے زیادہ پہلے سے موجود قوانین پرعمل کرنے کی ضرورت ہے۔

شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ حکومتی اداروں کے درمیان بھی طاقت کی لڑائی جاری ہے، ادارے ایک دوسرے کیساتھ معلومات تک رسائی میں تعاون نہیں کرتے، کہا جاتا ہے کہ سرکاری اداروں کے افسران کی تنخواہیں پبلک ہونی چاہئیں، کوئی ملک ایسا نہیں جو سرکاری افسران کی تنخواہیں پبلک کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں