حکومتی آرڈیننس

حکومتی آرڈیننس سپریم کورٹ کی رائے پر اثر انداز ہونے کی واضح کوشش ہے، سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر

اسلام آباد (عکس آن لائن)سینیٹرمصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ حکومتی آرڈیننس سپریم کورٹ کی رائے پر اثر انداز ہونے کی واضح کوشش ہے،حکومتی اقدام سے اس تاثر کو تقویت ملے گی کہ عدلیہ اپنے فیصلوں میں آزاد نہیں، سیاسی فائدے کے لئے اداروں کی ساکھ کو مجروح کرنا کسی بھی صورت ملکی مفاد میں نہیں۔

اپنے بیان میں سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ حکومتی آرڈیننس سپریم کورٹ کی رائے پر اثر انداز ہونے کی واضح کوشش ہے، معزز سپریم کورٹ اور فاضل جج صاحبان کی رائے ابھی آئی نہیں لیکن آرڈیننس کا اجراء کر دیا گیا۔انہوں نے کہاکہ حکومتی اقدام سے اس تاثر کو تقویت ملے گی کہ عدلیہ اپنے فیصلوں میں آزاد نہیں۔انہوں نے کہاکہ بار کونسلز اور وکلاء تنظیموں کو اس معاملہ پر واضح موقف اختیار کرنا چاہئے۔

مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ عمران خان نے اپنے دور حکومت میں ہر قومی ادارے کو متنازع بنایا ہے، سیاسی فائدے کے لئے اداروں کی ساکھ کو مجروح کرنا کسی بھی صورت ملکی مفاد میں نہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت سپریم کورٹ کا کندھا استعمال کر کہ اپنے اندر کی بغاوت کو دبانا چاہتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں