اوور لو ڈ نگ

حکمران دو غلی پا لیسی چھوڑ کر اوور لو ڈ نگ قانو ن پر عملدرآ مد کرائیں’گڈزٹرانسپورٹرز

لاہور(عکس آن لائن)آل پاکستان گڈزٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنمامحمداویس چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ حکمران دو غلی پا لیسی چھوڑ کر اوور لو ڈ نگ قانو ن پر عملدرآ مد کرائیں ،حکومت چند بااثر انڈسٹریل مافیا کو فائدہ پہنچانے کی خاطر قومی شاہراہوں کو تباہ برباد کرنے پر تلی ہوئی ہے، قومی شاہراہوں کی تباہی کے جرم میں شریک افسران کے خلا ف قانون خود راستہ بنائے۔ان خیالا ت کااظہارانہو ں نے آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی کے رہنما ئو ں محمد اظہرقادری،حاجی الیاس بابر،حاجی ناظم الدین بردی،حاجی محمد اظہر سراج و د یگر سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ اورر لوڈنگ کے خا تمے کیلئے آخری حد تک جا ئیں گے،حکومت اور متعلقہ ادارے اپنا کردار ادا کرنے میں یکسر ناکام ہیں۔ پارلیمنٹ میں قانون پاس ہوتا ہے اور پاکستان کی اعلی عدلیہ اس قانون پر مکمل عملدرآمد کروانے کا آرڈر بھی جاری کر دے تو پھر بھی اس قانون پر عملدرآمد نہیں ہوتا ۔انہو ں نے کہاکہ جو حکومت قانون کی پاسداری نہ کروا سکے ایسی حکومت کو اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں