شیخ رشید

حکمرانوں کو عمران خان کے کلین سویپ کا خوف ہے، قبضہ گروپ پر آرٹیکل 6لگنا چاہیے ،شیخ رشید

راولپنڈی(عکس آن لائن )سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 2اسمبلیاں اس لیے تحلیل کی تھیں کہ 90روز میں انتخابات ہوں گے، ایک ہفتے میں قبضہ گروپ پر آرٹیکل 6لگنا چاہیے، ورنہ اس ملک میں کچھ بھی ہوسکتا ہے،

ٹوئٹر پر شیخ رشید نے لکھا کہ سوموار تک الیکشن کمیشن کے آئینی بحران کے فیصلے کا پتا لگ جائے گا، ن لیگ کی 8اکتوبر کو بھی الیکشن کی نیت نہیں کیونکہ عوام ان سے سیاسی انتقام لیں گے،انہوں نے کہا کہ حکمران ایک طرف عمران خان سے گرینڈ سیاسی ڈائیلاگ چاہتے ہیں، دوسری طرف گرفتاریاں اور مینار پاکستان جلسے میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں، ان کا مسئلہ اب آئی ایم ایف ہے نہ غریب کی بھوک ہے، عمران خان کے کلین سویپ کا خوف ہے،

سابق وزیر کا کہنا تھا کہ بڑی عدالتی جنگ شروع ہونے جا رہی ہے، آر یا پار ہو جائے گا، ان کا مسئلہ نہ سکیورٹی ہے نہ پیسے ہیں، اپریل میں الیکشن نہیں ہوسکتے تو اکتوبر میں پیسے کہاں سے آئیں گے، پہلے ملک معاشی، سیاسی اور اقتصادی طور پر تباہ ہوتے ہیں، اس کے بعد ٹوٹ جاتے ہیں،سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ایسے اناڑیوں کو کھلاڑی بنا کر بٹھا دیا ہے، جن کو گھر والے نہیں جانتے، تمام سیاسی عیاشیوں کے لیے پیسے ہیں، الیکشن کے لیے پیسے نہیں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں