لاہور (عکس آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عدالت نے حنیف عباسی کو بری کرکے ان کی بے گناہی کا اعتراف کیا ہے جس پر اللہ تعالی کا لاکھ لاکھ شکر ادا کرتے ہیں ۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ناانصافی پر مبنی مقدمے پر سزائے موت کی سزا سنانے پر کارکنوں میں شدید اشتعال تھا لیکن حنیف عباسی نے کارکنوں کو انتہائی اقدام سے روکا اور بہادری اور دلیری سے گرفتاری دی تھی۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ ذاتی طور پر جانتی ہوں کہ حنیف عباسی کو کہاگیا تھا کہ نوازشریف کا ساتھ چھوڑ دو تو گھر جا سکتے ہیں لیکن حنیف عباسی کا جواب تھا کہ نوازشریف کا ساتھ چھوڑنے پر موت کو ترجیح دوں گا۔ انکی یہ بہادری اور نوازشریف سے وفاداری بھلائی نہیں جا سکتی۔
انہوں نے مزید کہا کہ حنیف عباسی کے اہل خانہ نے جبر کی تاریک رات کا صبر اور مثالی حوصلے سے سامنا کیا۔ انکے بیٹے کی نوکری تک چھین لی گئی تھی۔ اللہ تعالی نے ظلم اور سیاسی انتقام کے اس سیاہ دور سے نجات دی، الحمدللہ