حنیف عباسی

حنیف عباسی نے معاون خصوصی برائے وزیراعظم کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

اسلام آ باد (نمائندہ عکس ) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے معاون خصوصی برائے وزیر اعظم کے عہدے سے استعفی دے دیا ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ وزیراعظم کی منظوری کے بعد جنیف عباسی کو معاون خصوصی مقرر کیا گیا تھا جس پر سیاسی رہنماوں کی جانب سے اعتراضات اٹھائے گئے تھے۔

شیخ رشید کی جانب سے اعتراضات اٹھاتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی جس پر سماعت کے بعد وزیراعظم کو حنیف عباسی کی بطور معاون خصوصی تعیناتی پر نظرثانی کا حکم دیا گیا تھا۔ بعداز سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات پر حنیف عباسی کو کام سے روک دیا گیا تھا۔ اس حوالے سے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ میں نے اپنا استعفی وزیراعظم کو بھجوا دیا ہے، کسی عہدے کے بغیر بھی عوام کی خدمت کرسکتا ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں