حمزہ علی عباسی

حمزہ علی عباسی کو بیوی کے لباس پر تنقید کا سامنا

اسلام آباد (عکس آن لائن) اداکار حمزہ علی عباسی کو بیوی نیمل خاور کی ڈریسگ پر تنقید کا سامنا کرنا پڑگیا۔ 2 ماہ قبل شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنے اور اسلام کی تبلیغ کا اعلان کرنے والے اداکار حمزہ علی عباسی کی اہلیہ اداکارہ نیمل خاور نے اپنے شوہر کے ساتھ ایک دن پہلے شادی کی تقریب میں شرکت کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جس میں وہ ایک سلیولیس لباس میں ملبوس تھیں، حمزہ علی عباسی کو سوشل میڈیا کے صارفین نے کافی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ دہرا معیار رکھتے ہیں، ناقدین نے مزید کہا کہ ان کی بیوی کا لباس ہماری دینی اقدار کی ترجمانی نہیں کر رہا ہے لیکن وہ خود مذہبی سکالر بننے جارہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں