حمزہ شہباز

حمزہ شہباز پنجاب میں کم مدت کے وزیراعلیٰ بن گئے

لاہور (نمائندہ عکس )سابق وزیراعلیٰ حمزہ شہباز صوبہ پنجاب میں کم مدت کے وزیراعلیٰ بن گئے ، اس سے قبل وزیراعلیٰ دوست محمد کھوسہ تھے ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق نئے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ صوبہ پنجاب کے وزیراعلیٰ بن گئے ، جبکہ حمزہ شہباز پنجاب کے کم مدت کے وزیراعلیٰ بننے والے ناموں میں شامل ہیں۔

حمزہ شہباز رواں سال 16اپریل سے 26جولائی تک پنجاب کے وزیراعلیٰ کے طور پر ذمہ داریاں نبھاتے رہے ، اس سے قبل دوست محمد کھوسہ پنجاب کے وزیراعلیٰ رہے ، سردار دوست محمد کھوسہ 12اپریل 2008سے 6جون 2008تک پنجاب کے وزیراعلیٰ رہ چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں