حمزہ شہباز

حمزہ شہباز وزیر اعلیٰ کا حلف نے حلف نہ لینے کیخلاف تیسری بار عدالت سے رجوع کر لیا

لاہور (نمائندہ عکس)رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن)حمزہ شہباز نے وزیر اعلیٰ کا حلف نہ لینے کیلئے تیسری بار لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے کہتے ہیں کہ لاہور ہائیکورٹ کے حلف لینے سے متعلق احکامات کے باوجود عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہیں ہو رہا،گورنر پنجاب ایک بار پھرعدالتی احکامات ماننے سے انکار کر رہے ہیں‘عدالت حلف لینے کیلئے نمائندہ مقرر کرکے جگہ اور وقت کا تعین کرے‘عدالتی حکم نہ ماننے والوں کے اقدامات کو خلاف آئین قرار دیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق حمزہ شہباز نے لاہور ہائیکور ٹ میں آئینی درخواست دائر کی ہے ،درخواست میں وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔حمزہ شہباز نے درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ حلف لینے سے متعلق احکامات جاری کر چکی ہے لیکن عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہیں ہو رہا،گورنر پنجاب ایک بار پھرعدالتی احکامات ماننے سے انکار کر رہے ہیں۔

حمزہ شہباز نے درخواست میں استدعا کی کہ عدالت بطور وزیر اعلیٰ پنجاب حلف لینے کیلئے نمائندہ مقرر کرے ،ساتھ ہی لاہور ہائیکورٹ جگہ اور وقت کا بھی تعین کرے۔حمزہ شہباز نے استدعا کی کہ عدالتی حکم نہ ماننے والوں کے اقدامات کو خلاف آئین قرار دیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں