حمزہ شہباز

حمزہ شہبازکے حلف کوکالعدم قراردینے کی درخواست، لاہور ہائیکورٹ کالارجربنچ تشکیل

لاہور (کورٹ رپورٹر ) لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعلی حمزہ شہباز کے حلف کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پرلارجر بنچ تشکیل دے دیا ۔ ہائیکورٹ کا لارجر بنچ 5رکنی ہے اور اس میں جسٹس صداقت علی خان،جسٹس ساجد محمود سیٹھی،جسٹس شاہد جمیل خان، جسٹس شہرام سرور اور جسٹس طارق سلیم شامل ہیں۔

یہ بنچ جسٹس جواد حسن کی سفارش پر تشکیل دیا گیا ہے۔جسٹس جواد حسن نے حمزہ شہبازکوحلف اٹھانے کے لیے معاملہ وفاقی حکومت کو بھجوادیا تھا۔ عدالت نے سبطین خان کی استدعاپرلارجربنچ تشکیل دینے کی سفارش کی تھی۔لارجربنچ کیس کی سماعت کی تاریخ کا تعین کرے گی۔ بنچ تحریک انصاف کے 17 ارکان اسمبلی کی اپیل پر سماعت کرے گا جس میں لاہور ہائیکورٹ کے اس فیصلے کو چیلنج کیا گیا جس کے تحت وزیر اعلی پنجاب کی حلف برداری کیلئے اسپیکر قومی اسمبلی کو نامزد کیا گیا۔ لاہورہائیکورٹ کے 2 رکنی بنچ نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی اپیل پر سماعت کیلئے فل بنچ تشکیل دینے کی سفارش کی تھی۔

2 رکنی بنچ پہلے ہی اٹارنی جنرل پاکستان اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو نوٹس جاری کرچکا ہے۔ 2 رکنی بنچ نے حلف برداری کے بارے میں سنگل بنچ کے فیصلے میں صدر پاکستان اور گورنر پنجاب کے بارے میں ریمارکس پر بھی مبنی پیرا گراف کو گزشتہ کارروائی پر معطل کردیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں