مقبوضہ بیت المقدس(عکس آن لائن)تحریک فتح کی انقلابی کونسل کے رکن اور ترجمان جمال نزال نے کہا ہے کہ فتح چاہتی ہے کہ حماس حکومت کو غزہ میں فلسطینیوں کو ریلیف فراہم کرنے کا موقع فراہم کرے۔
فتح کے ترجمان نے عرب ٹی وی کو مزید بتایا کہ حماس کو فلسطینی عوام کے مفادات کو اپنے مفادات سے بالا تر رکھنا چاہیے۔
انہوں نے یہ بھی نشاندہی کی کہ حماس غزہ میں فلسطینی اتھارٹی کی موجودگی کو مسترد کرتی ہے جب کہ عالمی برادری غزہ میں فلسطینی اتھارٹی کی موجودگی کو قبول کر رہی ہے۔