حماد اظہر

حماد اظہر کے پی پی171سے کاغذات نامزدگی پر اعتراض دائر

لاہور(عکس آن لائن) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے قائمقام صدر حماد اظہر کے صوبائی حلقہ پی پی 171 سے کاغذات نامزدگی پر اعتراض دائر کر دیا گیا ۔

حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی پر رانا عرفان ایڈووکیٹ نے اعتراض دائر کیاجس میںموقف اختیار کیا گیا ہے کہ حماد اظہر دہشت گردی کے مقدمات میں ملوث ہیں اور مختلف مقدمات میں اشتہاری بھی ہیں، رہنما پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی پر دستخط بھی اصلی نہیں ہیں،

درخواست میں ریٹرننگ افسر سے حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں