لاہور ہائیکورٹ

حماد اظہر پر درج مقدمات کی تفصیلات کی رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں پیش

لاہور (عکس آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر پر درج مقدمات کی تفصیلات کی رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں پیش کر دی گئی۔لاہور ہائی کورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم نے رہنما پی ٹی آئی حماد اظہر کی درج مقدمات کی تفصیلات کیلئے دائر درخواست پر سماعت کی۔دوران سماعت پنجاب پولیس اور اینٹی کرپشن نے مقدمات کی تفصیلات کی رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں پیش کی۔رپورٹ میں کہا گیا کہ پنجاب پولیس نے حماد اظہر پر 33مقدمات درج کر رکھے ہیں،

رہنما پی ٹی آئی کیخلاف لاہور ریجن میں 14، راولپنڈی میں 14، فیصل آباد میں 4اور گوجرانوالہ میں ایک مقدمہ درج ہے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ اینٹی کرپشن لاہور ریجن میں حماد اظہر پر ایک مقدمہ درج ہے۔یاد رہے کہ حماد اظہر کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ سیاسی بنیادوں پر مقدمات درج کئے گئے، عدالت درخواست گزار کو متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کا موقع فراہم کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں