لاہور(نمائندہ عکس)لانگ مارچ کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے رہنماﺅں کی کنٹرینر پر بحث کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے،وائرل ویڈیو میں اسد عمر اور حماد اظہر کو بحث کرتے دیکھا جا سکتا ہے، سوشل میڈیا پر تبصرہ کیا گیا کہ پی ٹی آئی رہنماﺅں کے درمیان مارچ میں شرکا کی تعداد پر بحث ہوئی،مسلم لیگ ن کے سوشل میڈیا پیچ پر بھی اسد عمر اور حماد اظہر کے درمیان بحث کی ویڈیو شیئر کی گئی اور ساتھ کیپشن میں لکھا گیا کہ ناکام ہونے والوں کا کوئی دوست نہیں ہوتا،
اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی نے تبصرہ کیا اسد عمر مقامی رہنماﺅں پر ناراض ہیں کہ شرکا کی تعداد کم کیوں ہے لیکن ویڈیو کلپ میں کسی قسم کی آواز سنائی نہیں دے رہی،اسد عمر کا کہنا تھا معاملہ مارچ میں شامل جنریٹر کی خرابی کے باعث پیش آیا،
دوسرا جنریٹر مارچ میں شریک گاڑیوں میں پھنسا ہوا تھا، جنریٹر کو کنٹینر تک پہنچانے میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا،پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل نے مزید بتایا ہے کہ ہم لاہوریوں کا جوش اور جذبہ دیکھ کر بہت خوش ہیں۔