شبلی فراز

حلیم عادل شیخ کو سندھ حکومت کی کرپشن اور اندھیر نگری کو بے نقاب کرنے کی سزا دی جا رہی ہے، شبلی فراز

اسلام آباد (عکس آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز نے کہاہے کہ حلیم عادل شیخ کو سندھ حکومت کی کرپشن اور اندھیر نگری کو بے نقاب کرنے کی سزا دی جا رہی ہے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ جمہوریت اور اظہار رائے کا لاگ الاپنے والے سندھ کے اپوزیشن رہنما کی آواز کو خاموش کرنا چاہتے ہیں۔سینٹر شبلی فراز نے کہاکہ پوری سندھ حکومت اور حکومتی مشینری پی ٹی آئی کے ٹائیگر حلیم عادل شیخ کو نقصان پہنچانے کے درپے ہے۔سینٹر شبلی فراز نے کہاکہ وہ عمران خان کے سپاہی ہیں، کرپشن اور ناانصافی کے خلاف عمران خان کا علم پوری قوت سے تھامے رکھیں گے۔ انہوںنے کہاکہ آج سندھ کا انفراسٹرکچر تباہ حال جبکہ تعلیمی ادراے مویشیوں کے باڑے بن چکے ہیں،حلیم عادل شیخ سندھ کے عوام کی آواز بنتے رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں