لاہور (عکس آن لائن)قائد مسلم لیگ ن اور سابق وزیراعظم نوازشریف کی اسلام آباد ہائی کورٹ سے ضمانت منظوری کے بعد وطن واپسی کے پروگرام میں تبدیلی کر دی گئی۔
سابق وزیراعظم نوازشریف 21 اکتوبر کو دبئی سے سیدھا لاہور پہنچیں گے، ان کی پرواز دوپہر ایک بجے کے قریب لاہور ایئرپورٹ پر لینڈ کرے گی۔