حسین داود

حسین داود کا اپنی فیملی، اینگرو، داود ہرکولیس گروپ کی جانب سے کورونا فنڈ میں ایک ارب روپے امداد کا اعلان

کراچی (عکس آن لائن) سرمایہ کار حسین داو د نے اپنی فیملی، اینگرواور داو د ہرکولیس گروپ کی جانب سے ایک ارب روپے کی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔ ملک میں پھیلی کورونا وائرس کی وبا کے خلاف جنگ کو موثر انداز میں لڑنے کیلئے ملک کے نامور سرمایہ کار حسین د اود نے اپنی فیملی، اینگرواور داو د ہرکولیس گروپ کی جانب سے ایک ارب روپے کی مالی اور خدمات کی صورت میں امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔

حسین داو د نے کہا کہ دا ود ہرکولیس اور اینگرو گروپ اس وقت ملک میں پھیلے اس پیچیدہ مسئلے کے حل میں مدد فراہم کرنے کیلیے پرعزم ہیں۔ہماری ذمے داری ہے کہ جب ہماری قوم کو ہماری سب سے زیادہ ضرورت ہو تو ہم ایسے وقت میں اپنی قوم کی بہترین خدمت کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں