حسن نصراللہ

حزب اللہ سربراہ حسن نصراللہ کا خرابی صحت کی وجہ سے خطاب ملتوی

تہران(عکس آن لا ئن)ایرانی حمایت یافتہ حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ خرابی صحت کی وجہ سے طے شدہ خطاب نہ کر سکے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق حسن نصراللہ کا خطاب انہیں نزلہ ہو جانے کی وجہ سے منسوخ کرنا پڑا ہے۔نزلے کی وجہ سے یہ ممکن نہ تھا کہ حسن نصراللہ اپنے قدرتی انداز میں اور اپنے شایان شان انداز میں خطاب کر پاتے۔

ذرائع کے مطابق حسن نصراللہ مناسب علاج کروا رہے ہیں اور امکانی طور پر 3 جنوری تک صحت یاب ہو کر ایرانی فوجی کمانڈر قاسم سلیمانی اور عراقی ملیشیا کمانڈر ابو مہدی المہندس کی برسی کے سلسلے میں تقریر کرنے کے قابل ہو جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں