اداکارہ حریم فارق

حریم فاروق ملک میں خوشیوں کا وائرس پھیلانے کی خواہشمند

کراچی (عکس آن لائن) اداکارہ حریم فارق نے کہا ہے کہ وہ ملک میں خوشیوں کا وائرس پھیلانے کی خواہشمند ہیں۔ دنیا بھر میں جہاں کوروناوائرس کے باعث خوف کی فضا قائم ہے وہیں اداکارہ حریم فاروق نے بھی ملک میں وائرس پھیلانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے تاہم وہ جان لیوا مرض کا نہیں بلکہ خوشیوں کا وائرس پھیلانا چاہتی ہیں۔

حریم فاروق نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر اپنی مسکراتے ہوئے تصویر شیئر کی اورلکھا میں صرف ایک ہی طرح کا وائرس پھیلانا چاہتی ہوں اور وہ ہے خوش رہو نا وائرس۔ اس کی علامات خوش رہنا، ہنسنا، محبت، شکرگزاری اور مثبت طرز عمل ہیں۔ اور اس بیماری کے لیے کسی احتیاطی تدابیر کی بھی ضرورت نہیں ہے۔ حریم فاروق نے تمام لوگوں سے درخواست کرتے ہوئے کہا اس وائرس کو پھیلانے میں جتنا ممکن ہوسکے میری مدد کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں