غلاف کعبہ

حج کی تیاری کے سلسلے میں غلاف کعبہ کو اونچا کر دیا گیا

مکہ مکرمہ(عکس آن لائن)صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین نے کی شام کو حج انتظامات کے سلسلے میں غلاف کعبہ کے زیریں حصے کو تقریبا تین میٹر اونچا کر دیا ہے جب کہ بالائی حصے کو چار اطراف سے تقریبا دو میٹر چوڑے سفید سوتی کپڑے سے ڈھانپ دیا گیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق غلاف کعبہ کے حوالے سے یہ تبدیلی ہر سال حج سے قبل کی جاتی ہے اور یہ معمول کی بات ہے۔غلاف کعبہ شریف کو اوپر اٹھانے کا عمل شاہ عبدالعزیز کمپلیکس برائے کسوہ کعبہ کے ماہرین کے ایک گروپ کے ذریعے انجام دیا جاتا ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ غلاف کعبہ کو اونچا کرنے کی روایت صدیوں پرانی ہے۔ اس کے بالائی حصے پر سفید کپڑا چڑھانا حج اور مناسک حج کے ایام کی علامت ہے۔ماضی میں غلاف کعبہ کے بالائی حصے پر سفید کپڑا اس بات کا اعلان ہوتا تھا کہ حج کا موسم شروع ہوچکا ہے۔ اس کے علاوہ اس کپڑے سے غلاف کعبہ کو محفوظ رکھنے میں بھی مدد ملتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں