حج اخراجات

حج اخراجات میں ایک لاکھ روپے کی کمی، نئی پالیسی منظور

اسلام آباد (عکس آن لائن)رواں سال حج کیلئے جانے والے عازمین کیلئے حج پیکیج میں ایک لاکھ روپے تک کی کمی کر دی گئی،اس حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگران وفاقی وزیر انیق احمد کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ نے نئی حج پالیسی منظور کر لی ہے، رواں برس حج اخراجات میں ایک لاکھ روپے کی کمی کی گئی ہے،

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کبھی ایسا نہیں ہوا کہ آنے والا حج پچھلے حج سے سستا ہو، پاکستان میں آنے والا حج گزشتہ حج سے سستا ہوگا، ہم حج پیکیج 10 لاکھ 75 ہزار روپے کا دے رہے ہیں، گزشتہ سال حج 11 لاکھ 75 ہزار روپے کا تھا، حج پیکیج میں 1لاکھ روپے کمی کی ہے،انیق احمد کا کہنا تھا کہ حج 2024 ڈیجیٹلائزڈ ہوگا، ہم تمام 90ہزار عازمین حج کو ایک ایک سوٹ کیس دیں گے،

اس سوٹ کیس میں کیو آر کوڈ لگے گا اب حاجی جدید ایپ کے ذریعے گم نہیں ہو سکے گا، ہر حاجی کو موبائل کے استعمال کیلئے 7 جی بی ڈیٹا بھی دیا جائے گا، 40روز تک ہر حاجی ایسے ہی موبائل استعمال کرے گا جیسے پاکستان میں کرتا ہے، ایک موبائل کمپنی سے بات کر لی ہے، اگر نیٹ کام نہیں کرے گا تب بھی ایپ چلے گی،وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمارے ملک کی حاجی خواتین ملک کی نمائندہ ہیں، ہم حج کرنے والی خواتین کو عبایا بھی فراہم کریں گے، عبایا کے پیچھے پاکستان کا پرچم بنا ہوا ہے، حج پالیسی 2024پر تین ماہ کام کیا، چاہتے تھے کہ ہم حجاج کی دعائیں لیں،انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اس سلسلے پر ہر قدم پر ہماری رہنمائی کی، سعودی حکومت نے بھی بھرپور تعاون کیا، کل یہ پالیسی کابینہ سے منظور ہوچکی ہے، فواد حسن فواد کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہیں، حج کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، ہم نے ٹرانسپورٹ اور ہوٹلز کا بھی معائنہ کر لیا ہے،نگران وفاقی وزیر انیق احمد کا مزید کہنا تھا کہ چاہتے ہیں ایئر ٹکٹ سستا ہو اس سلسلے میں ہماری میٹنگ جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں