حجرہ شاہ مقیم

حجرہ شاہ مقیم میں ٹریفک حادثہ،ایک خاندان کے تین افراد جاں بحق

حجرہ شاہ مقیم ( نمائندہ عکس آن لائن)حجرہ شاہ مقیم، ٹرک اور رکشہ میں خوف ناک تصادم،ماں باپ بیٹے سمیت جاں بحق جبکہ چار افراد شدید زخمی ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ روڑ پر 40ڈی کے قریب تیز رفتار ٹرک اور چنگ چی رکشہ خوفناک انداز میں آپس میں ٹکرا گئے جسکے کے نتیجے میں گاﺅں جندراکہ کا رہائشی 45 سالہ فاروق اسکی 40سالہ اہلیہ شہناز اور ان کا10 سالہ بیٹا عمران موقع پر دم توڑ گئے جبکہ دو خواتین سمیت چار افراد شدید زخمی ہوگئے حادثہ کی اطلاع پر ریسکیوکی امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ٹی ایچ کیوہسپتال منتقل کردیا گیا،

پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی جبکہ ٹرک ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا،حادثے کے عینی شاہدین کے مطابق حادثہ ٹرک ڈرائیور کی غفلت اور لاپرواہی سے پیش آیا ہے،حادثہ میں زخمی ہونے والے 2افراد کو تشویشناک حالت میں لاہورریفر کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں