شفقت محمود

حالات بہتر ہوتے ہی تعلیمی ادارے کھول دئیے جائیں گے’ شفقت محمود

لاہور( عکس آن لائن) وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ بچے گھروں میں رہ کر محفوظ ہیں، حالات بہتر ہوتے ہی تعلیمی ادارے کھول دئیے جائیں گے۔تعلیمی اداروں میں چھٹیاں دینے کا فیصلہ درست تھا کیونکہ ہم بچوں کی جانوںکو خطرے میں نہیں ڈالنا چاہتے تھے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حالات کا جائزہ لے رہے ہیں، بچوں کی جانیں عزیز ہیں، حالات جیسے ہی بہتر ہوجائیں تعلیمی ادارے بھی کھل جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں