حافظ آباد

حافظ آباد:9 سالہ بچےپر ڈیرے پر لے جا کر کتا چھوڑنے والا ملزم گرفتار

حافظ آباد(نمائندہ عکس آن لائن) تھانہ ونیکی تارڑ کے گاؤں باری تارڑ میں بااثر ملزم بلال نے9 سالہ بچے محمد احمد کو اپنے ڈیرے پر لے جا کر کتا چھوڑ دیا جس سے 9 سالہ محمد احمد زخمی ہوگیا۔

ڈی پی او حافظ آباد نے با اثر شخص کی جانب سے بچے پر کتا چھوڑنے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر ملزم کو گرفتار کرنے کے احکامات جاری کئے۔

جس پر ایس ایچ او ونیکی تارڑ خالد خاں نے فوری مقدمہ درج کرکے ملزم بلال کو گرفتار کر لیا ۔ ڈی پی او حافظ آباد ڈاکٹر رضوان احمد خاں کا کہنا ہے کہ مقدمے کی تفتیش میرٹ پر کی جائے گی اور ملزم کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں