کریک ڈاﺅن

حافظ آباد پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاﺅن

حافظ آباد(نمائندہ عکس آن لائن) حافظ آباد پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاﺅن، 6خطرناک اشتہاریوں،12 منشیات فروشوں سمیت 29 ملزمان گرفتار، 2930 گرام چرس،80 لیٹر شراب اور ناجائز اسلحہ برآمد۔پولیس ترجمان کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق جرائم پیشہ افراد اور اشتہاری مجرمان کے خلاف بڑے پیمانے پرکریک ڈاﺅن کیا گیا۔

کریک ڈاﺅن تھانہ سٹی حافظ آباد،، تھانہ ونیکی تارڑ،تھانہ کالیکی منڈی ،تھانہ جلالپور بھٹیاں ،تھانہ سکھیکی،تھانہ کسیسے اور دیگر علاقوں میں کیا گیا۔کریک ڈاﺅن کے دوران29ملزمان گرفتار کئے گئے۔گرفتار ملزمان میں 13 منشیات فروش،4 ناجائز اسلحہ رکھنے والے اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث ملزمان شامل ہیں۔

گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 2930 گرام چرس،80لیٹر سے شراب،1 بندوق،3 پسٹل،160 پتنگیں،252 ڈور کی چرخیاں،4 کاٹن پٹاخے اور 2 کاٹن پھلجڑیاں برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے گئے،جبکہ 4 جواریوںعمران ،شہزاد ،نعمان ، اسلام کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے جوئے پر لگی رقم 17520 روپے برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ اس کے علاوہ عرصہ دراز سے مطلوب 6اشتہاری مجرمان بھی گرفتار کئے گئے۔

ڈی پی او حافظ آبادبلال افتخار کی جانب سے روازانہ کی بنیاد پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن جاری رکھنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں