کورونا وائرس

حافظ آباد:کورونا وائرس سے بچانے اور ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے خصوصی مہم شروع

حافظ آباد(نمائندہ عکس آن لائن)اسسٹنٹ کمشنر حافظ آباد آصف نواز کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عوام کو کورونا وائرس سے بچانے اور ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے خصوصی مہم شروع کی گئی ہے جس میں عوام کو ماسک پہننے ،سماجی فاصلے کے اصول پر کار بند رہنے کی آگاہی دی جا رہی ہے کیونکہ کورونا وائرس کی دوسری لہر زیادہ خطرناک ہے اس لیے کورونا سے بچنے کے لیے پہلے سے زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار شہر کے مختلف علاقوں میں کورونا سے بچاﺅ کے سلسلہ میں ماسک تقسیم کرتے ہوئے کیا۔فوکل پرسن افضال ہنجراءایڈووکیٹ اور ٹائیگر فورس کے جوان بھی انکے ہمراہ تھے ۔اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے عوام کو کورونا وائرس سے بچانے کے لیے بھر اقدامات کیے جا رہے ہیں اس لیے عوام کا بھی فرض ہے کہ ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے انکا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے بچاﺅ کے لیے ماسک ضرور پہنا جائے ،مارکیٹوں اور بازاروں میں خریداری کے وقت سماجی فاصلے کے اصول پر بھی عمل کیا جائے ۔اسسٹنٹ کمشنر نے ونیکے چوک،فوارہ چوک،گوجرانوالہ روڑ،کچہری بازار،جلاپور روڑ،ریل بازار اور دیگر مختلف علاقوں میں جا کر عوام میں ماسک تقسیم کیے اور انہیں ایس او پیز پر عمل درآمد کی بھی ہدایت کی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں