منشیات فروشوں

حافظ آبادپولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری،2منشیات فروش گرفتار

حافظ آباد(نمائندہ عکس آن لائن ) ترجمان پولیس علی حسنین کے مطابق پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری،2منشیات فروش گرفتار ،2400گرام چرس برآمد کرکے مقدمات درج کر لئے گئے ۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او حافظ آباد سید حسنین حیدر کے احکامات کی روشنی میں حافظ آباد پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا ۔

حافظ آباد پولیس نے مختلف کاروائیوں میں 2منشیات فروش گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 2400گرام چرس برآمد کرکے مقدمات درج کرلئے ۔تھانہ سٹی حافظ آباد پولیس نے دربار روڈ کے قریب کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش بشارت علی کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 1120گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا جبکہ تھانہ کسوکی پولیس نے بد نام زمانہ منشیات فروش کاظم عرف کاجو سے 1280گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا ۔ڈی پی او حافظ آباد سید حسنین حیدر کا کہنا تھا کہ ضلع بھر سے منشیات کے ناسور کو ختم کریں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں