حافظ آباد

حافظ آباد:ضلع بھرمیں جرائم پیشہ عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ سید حسنین حیدر

حافظ آباد(نمائندہ عکس آن لائن)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید حسنین حیدر نے کہا ہے کہ ضلع بھرمیں جرائم پیشہ عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ چوروں،ڈاکوؤں ، راہزنوں اور سماج دشمن عناصر کی سرکوبی کرکے عوام کو بھرپورتحفظ فراہم کیا جائے گا۔

عوام کو چاہئے وہ جرائم کی بیخ کنی کے لئے پولیس سے بھرپور تعاون کریں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے سیٹژن پولیس لائژن کمیٹی کے آفس کے دورہ کے موقع پر ممبران سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انچارج سیٹژن پولیس لائژن کمیٹی رانا خالد محمود نے ڈی۔پی۔او کو کمیٹی کی کارکردگی سے آگا ہ کیا۔

اور انہیں یقین دلایا کہ شہریوں نے ہمیشہ فلاحی ورفاعی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے اور اب بھی وہ پولیس کے ساتھ ضلع کو امن کا گہوارہ بنانے کے لئے بھرپور تعاون کریں گے۔اس موقع پر ڈی۔ایس۔پی ٹریفک وسیم اختر، ایس۔ایچ۔او سٹی شاہد گوندل بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں