احتیاطی اقدامات

حافظ آباد:حفاظتی اور احتیاطی اقدامات پر ہر ممکن طریقہ سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جائیگا، ڈی پی او

حافظ آباد( نمائندہ عکس آن لائن)ڈپٹی کمشنر نوید شہزاد مرزا اور ڈی پی او بلال افتخار کاکہنا ہے کہ علمائے کرام کے مثالی تعاون سے رمضان المبارک کے دوران مساجد میں نماز کی ادائیگی کے لئے حکومتی سطح پراٹھائے جانے والے حفاظتی اور احتیاطی اقدامات پر ہر ممکن طریقہ سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جائیگا۔

کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے حکومتی ادارے جو بھی اقدامات کر رہے ہیں ان کا مقصد عوام کو اس خطرناک بیماری سے محفوظ رکھنا ہے ،دینی،مذہبی،سماجی تنظیموں اور علمائے کرام کا فرض ہے کہ وہ اس برکتوں اور رحمتوں والے ماہ صیام میں عوام کو تمام احتیاطی اقدامات پر عمل کرتے ہوئے گھروں میں رہنے کا درس دیں ۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہووئے کیا۔اٰدیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عدنان ارشادچیمہ،اے ڈی سی فنانس حامد ناصر گورائیہ سمیت افسران،مقامی علمائے کرام اور مختلف تنظیموں کے رہنماﺅں نے اجلاس میں شرکت کی ۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ علمائے کرام حکومت کی جانب سے جو ہدایات جااری کی گئیں ان پر عمل کرتے ہووئے مساجد میں نماز اور رمضان المبارک کے دوران نماز تراویح کا اہتمام کریں انکا کہنا اتھا کہ نماز کی ادائیگی کے دوران سماجی فاصلوں سمیت تمام ضروری حفاظتی اقدامات پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔

انکا کہنا تھا کہ ریسکیو 1122کی جانب سے ضؒع بھر کی مساجد،امام بارگاةوں اور دیگر عوامی مقامات پر کلورین ملا جراثیم کش اسپرے بھی کیا جارہا ہے ،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تو عوام کو کورونا وائرس سے بچاﺅ کے لئے تمام تر حفاظتی اقدامات کیے جا رہے ہیں اب یہ علمائے کرام کا بھی فرض ہے کہ وہ محب وطن اور امن پسند شہری اور معاشرے کے کلیدی افراد ہونے کی ناطے عوام کو یہ درس دیں کہ جو بھی ہداایات حکومتی اداروں کی جانب سے جاری کی جا رہی ہیں ان پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او بلال افتخار کا کہنا تھا کہ پولیس کی جانب سے ضلع بھر میں سیکورٹی کے بہترین اانتظامات کیے گئے ہیں تاہم رمضان المبارک کے دوران مساجد اور امام بارگاہوں کی سیکورٹی کو پہلے سے مزید سخت کیا جائیگا ،علمائے کراام اور عوام امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کے لئے پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کریں ۔

اجلاس میں علمائے کرام اور دیگر رہنماﺅں نے اس امر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے کورونا وائرس سے بچاﺅ اور مساجد میں نمازکی ادائیگی کے لئے جو ہدایات جاری کی گئیں انشاءاللہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ ملکر ان پر ہر ممکن طریقہ سے عمل درآمد کیا جائیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں