حارث روف

حارث روف کے معاملے پر رسک نہیں لے سکتے، لاہور قلندرز

لاہور(عکس آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)فرنچائز لاہور قلندرز کا کہنا ہے کہ انجرڈ فاسٹ بولر حارث روف کے معاملے پر رسک نہیں لینا چاہتے کیوں کہ وہ صرف لاہور کا نہیں بلکہ پاکستان ٹیم کا بھی اثاثہ ہیں۔

فرنچائز ترجمان کے مطابق آسٹریلوی کھلاڑی کرس لِن اور حارث روف کا ری ہیبلیٹیشن پروگرام جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ کرس لِن کے پیٹ میں درد تھا تاہم وہ اگلے میچ تک فٹ ہوجائیں گے۔ترجمان نے بتایا کہ حارث رف کے ٹخنے میں انجری ہے اور ڈاکٹروں نے انہیں ابھی مزید آرام کا مشورہ دیا ہے۔

ان کے مطابق ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اگر فاسٹ بولر کو میچ کھلایا گیا تو فریکچر ہوسکتا ہے۔خیال رہے کہ 28 فروری کو لاہور قلندرز کو اپنے تیسرے میچ سے قبل بڑا دھچکہ اس وقت لگا جب حارث رف دائیں پاں میں انجری کا شکار ہوگئے۔ان کی جگہ سلمان ارشاد کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا تھا جس کی منظوری ایونٹ کی ٹیکنیکل کمیٹی نے دے دی ہے۔ذرائع کے مطابق حارث رف اپنے دائیں پاں کی ایڑھی میں درد محسوس کررہے تھے تاہم ان کے ایم آرآئی اور سٹی اسکین میں کسی قسم کے فریکچر کی نشاندہی نہیں ہوئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹرز نے حارث رف کو آرام کا مشورہ دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں