فردوس عاشق اعوان

حادثاتی چیئرمین شہزادے نے تحریک عدم اعتماد لانے کا خواب دیکھا ، فردوس عاشق اعوان

لاہور(عکس آن لائن) وزیر اعلی پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حادثاتی چیئرمین شہزادے نے تحریک عدم اعتماد لانے کا خواب دیکھا جسکی تعبیر سے پہلے ہی اسکی اتحادی جماعتوں نے مخالفت کردی، جعلی راجکماری اور پرچی چیئرمین ابوبچاﺅ تحریک میں ہر حربہ آزماچکے لیکن سوائے رسوائی کے کچھ حاصل نہ ہوا،

اب بوکھلاہٹ کا شکارپی ڈی ایم الٹی سیدھی حرکتیں کررہی ہے۔اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ملک سدھارنے کی باتیں کرنے والے ذرا یہ تو بتائیں کہ ملک کو اس حال تک پہنچایا کس نے؟ پچاس سال سے ان کے آباﺅ اجداد ہی اس ملک پہ حکمران رہے یہ کسی صورت میں بھی معافی تلافی اور این آراو چاہتے ہیں جو عمران خان کے وزیراعظم ہوتے کسی صورت ممکن نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں