جی سی یو

جی سی یو کا15 جولائی سے انڈرگریجوایٹ پروگرامز میں داخلے کھولنے کا اعلان

لاہور(عکس آن لائن) جی سی یو نے 15 جولائی سے انڈرگریجوایٹ پروگرامز میں داخلے کھولنے کا اعلان کردیا،داخلہ فارمز آن لائن جمع کرائے جا سکیں گے۔پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی کے مطابق رواں سال تمام 27 مضامین میں داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ لینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے،نئی میرٹ پالیسی میں انٹری ٹیسٹ کے نمبروں کا ویٹج 40 فیصد ہو گا،انٹرویوزکے20 فیصد، انٹرمیڈیٹ امتحان کے30 فیصد ، میٹرک کے نمبرز کا10 فیصد ہو گا جبکہ کھیلوں، ہم نصابی سرگرمیوں، معذور افراد داخلہ ٹیسٹ سے مستثنی ہونگے۔

پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے بتایا کہ ریگولر اور سیلف سپورٹ پروگرامز میں داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 6 اگست ہے،داخلہ کے عمل کو مکمل ڈیجیٹلائز کر دیا گیا ہے، داخلہ فارمز اور تعلیمی دستاویزات کی فوٹوکاپیاں جمع کرانا ضروری نہیں،آن لائن داخلہ فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 6 اگست 2021 ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی کا کہنا ہے کہ امیدہے انڈرگریجوایٹ کلاسز کا آغاز ستمبر 2021 میں ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں